وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

0 127

کوئٹہ (امروز نیوز)
وفاقی کابینہ کو شوگر انکوائری رپورٹ کی سفارشات کی روشنی میں مستقبل کے لائحہ عمل اور متعلقہ اداروں کی جانب سے مزید کاروائی پر تفصیلی بریفنگ۔ وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے شوگر انکوائری کا مقصد ان وجوہات اور حقائق کو سامنے لانا تھا جن کی وجہ سے چینی کی قیمتوں میںاضافہ دیکھنے میں آیا اورعوام پر غیر ضروری بوجھ ڈالا گیا۔ انہوں نے کہا کہ انکوائری کے نتیجے میں سامنے آنے والے تمام حقائق کی روشنی میں نظام میں موجود خامیوں کی درستگی اور اصلاح کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میںسامنے آنے والے حقائق کا جائزہ لینے کے لئے بین الوزارتی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو مختلف پہلوﺅں سے رپورٹ کا جائزہ لے گی اور موجودہ نظام بشمول ریگولیڑز کے موثر کردار کے حوالے سے جامع اصلاحات کے لئے سفارشات مرتب کرے گی۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ مستقبل میں عوام کو استحصال اور غیر ضروری قیمتوں میں اضافے کے بوجھ سے محفوظ رکھا جا سکے۔
کابینہ کو صوبوں کی جانب سے گندم کی خریداری کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت اور مستقبل میں طلب و رسد کے تخمینوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس امر کو یقینی بنانے کے لئے مستقبل میں ملک کے کسی حصے میں گندم اور آٹے کی قلت پیدا نہ ہو اورطلب و رسد میں توازن رہے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو اس حوالے سے سفارشات مرتب کرے گی اس کے ساتھ ساتھ کمیٹی فلور ملز سے متعلقہ معاملات میں اصلاحات کے حوالے سے سفارشات تجویز کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.