سعودی عرب میں کورونا کے ریکارڈ کیسزرپورٹ، فضائی آپریشن معطل
سعودی عرب میں کورونا کے ریکارڈ کیسزرپورٹ، فضائی آپریشن معطل
گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے چار ہزار 919 کیسز رپورٹ ہوئے جو اب تک ایک روز میں سب سے زیادہ سامنے آنے والے کیسز ہیں،سعودی حکومت نے فضائی آپریشن دوبارہ معطل کر د
سعودی عرب میں کورونا کے ریکارڈ کیسزرپورٹ، فضائی آپریشن معطل
سعودی عرب میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس کے بعد حکومت نے علاقائی فضائی آپریشن معطل کر دیا ہے۔سعودی عرب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے چار ہزار 919 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو اب تک ایک روز میں سب سے زیادہ سامنے آنے والے کیسز ہیں۔سعودی وزارت وزیر نے کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملک میں کل مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 41 ہزار 234 ہو گئی ہے۔
نئے سامنے آنے والے 4 ہزار سے زائد کیسز میں سے نصف سے زائد کا تعلق ریاض شہر سے ہے، جہاں سے 2371 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔وزارت صحت کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 39 مریض انتقال کر گئے ہیں