بھائی نے بھائی کو قتل کردیا

0 148

لاہور: چوہنگ میں بھائی نے بھائی کو قتل کردیا جب کہ مناواں میں ایک بھائی نے دوسرے بھائی کو زخمی کر دیا۔

چوہنگ کی شیر شاہ کالونی کے نجی ہاسٹل میں حسن نامی نوجوان کا چھوٹے بھائی حسام سے جھگڑا ہوا تو حسام نے راڈ سے وار کرکے حسن کو قتل کر دیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو ملزم فرار ہوگیا تھا جس کے بعد پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

دوسری جانب مناواں میں دو بھائیوں بشارت اور بشیر کی تلخ کلامی ہوئی تو بشیر نے بشارت کو ٹانگ میں گولی ماردی جس سے بشارت زخمی ہوگیا۔

پولیس نے ملزم بشیر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا جب کہ زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.