یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے

0 142

یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے جس کے لیے پیٹرولیم ڈویژن نے سمری وزارت خزانہ کو بجھوادی۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کو بجھوائی گئی سمری میں 7 روپے اضافے سے پیٹرول کی نئی قیمت 107روپے 11 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 9 روپے اضافے سے نئی قیمت 110 روپے 96 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 15 روز کی بنیاد پر کرنے کی سفارش
اس کے علاوہ 6 روپے اضافے سے مٹی کے تیل نئی قیمت 65 روپے 32 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 6 روپے 21 پیسے اضافے سے 62 روپے 21 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کو بجھوائی گئی سمری میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین 30 روپے فی لیٹر لیوی اور 17 فی صد جی ایس ٹی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.