آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین ( سی بی اے) بلوچستان کا تعزیتی اجلاس
کوئٹہ (این این آئی)آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین ( سی بی اے) بلوچستان کا تعزیتی اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں یونین کے مرکزی جوائنٹ صدر و صوبائی چیئرمین محمد رمضان اچکزئی،چیف آرگنائزر سید محمد لہڑی،سیکریٹری عبدالحئی،وائس چیئرمین عبدالباقی لہڑی، جوائنٹ سیکریٹری محمد یار علیزئی ،فنانس سیکریٹری ملک محمد آصف اور سیکریٹری نشر و اشاعت سید آغا محمد سمیت زونل،ڈویژنل،سب ڈویژنل عہدیداروں اور کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میںسپرنٹنڈنگ انجینئر جی ایس او سرکل مجیب الرحمن مری کے والدہ کی انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں مرحومہ کے ایثال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا ء فرمائے۔ آمین!