توہین عدالت کیس میں عدالت کا ایک روپے جرمانے کا حکم
(امروز نیوز)
بھارتی سپریم کورٹ نے توہین عدالت کا جرم ثابت ہونے پر ملک کے نامور قانون دان کو ایک روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
بھارت کی اعلیٰ ترین عدالت نے سماجی رہنما اور قانون دان پرشانت بھوشن کی دو ٹوئٹس کے خلاف ایکشن لیا اور انہیں توہین آمیز قرار دیا۔
سپریم کورٹ کی جانب سے پرشانت بھوشن سے غیر مشروط معافی کا مطالبہ کیا گیا جسے انہوں نے مسترد کر دیا۔
پرشانت بھوشن کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے عدلیہ کے ممبران پر بھی تنقید کی اجازت دیتی ہے۔
سماجی رہنما کی جانب سے غیر مشروط معافی نہ مانگنے پر عدالت نے انہیں ایک روپے جرمانے کی سزا سنائی۔