اسرائیلی طیارہ متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر لینڈ کر گیا

0 127

(امروز نیوز)

ابوظہبی: اسرائیلی طیارہ متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر لینڈ کر گیا۔ تل ابیب سے پہلی پرواز مسافروں کو لے کر ابوظبی پہنچی ہے۔تفصیلات کے مطابق اسرائیل سے پہلی کمرشل پرواز متحدہ عرب امارات پہنچ گئی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ اسرائیل کا اعلیٰ سطح کا وفد یو اے ای پہنچا۔
اسرائیلی شہر تل ابیب سے فلایٹ ایل وائے 971 مسافروں کو لے کر ابوظبی پہنچی۔ی، جہاز میں اسرائیل اور امریکا کا اعلی سطحی وفد موجود ہے جو اماراتی حکام سے تعلقات کی بحالی کے لیے حتمی مذاکرات کرے گا۔پرواز کا دورانیہ تین گھنٹے اور 13 منٹ تھا ،پرواز اگلے روز ہی واپس چلی جائے گی۔گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان نے اسرائیل کا معاشی بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ امارات کی انفرادی شخصیات اور کمپنیوں کو اسرائیلی اداروں کے ساتھ معاہدے کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.