جنید جمشید کی تیسری اہلیہ کی درخواست پر جائیداد کی منتقلی اور فروخت پر پابندی
(امروز نیوز)
جنید جمشید کی تیسری اہلیہ رضیہ مظفر کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے،فوٹو:فائل
سندھ ہائی کورٹ نے نامور نعت خواں جنید جمشید کی تیسری اہلیہ کی درخواست پر جنید جمشید کی جائیداد کی منتقلی اور فروخت پر پابندی سے متعلق حکم امتناع میں توسیع کردی۔
سندھ ہائی کورٹ میں جنید جمشید کی تیسری اہلیہ رضیہ مظفرکی جانب سے جائیداد میں حصہ نہ ملنے کے خلاف دائر دعوے کی سماعت ہو
اس موقع پر جنید جمشید کے بیٹوں اور اہلیہ زارا جنید کی جانب سے شارق رزاق ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ جمع کرادیا،جنید جمشیدکی کمپنی جزاء فوڈز کی جانب سے شفیق الرحمٰن عدالت میں پیش ہوئے اور وکیل کرنے کے لیے مہلت طلب کرلی۔
عدالت نے جنید جمشید کی جائیداد کی منتقلی اور فروخت پر پابندی سے متعلق جاری حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے نجی بینکوں اور بحریہ ٹاؤن کو از سر نو نوٹس کرنے کا حکم دیتے ہوئےدرخواست کی مزید سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کردی۔