نواز شریف کا وطن واپس نہ آنے کا امکان

0 131

(امروز نیوز)
اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف کا وطن واپس نہ آنے کا امکان ہے ، نواز شریف کی خاندان کے افراد اور پارٹی کی سینئر قیادت سے مشاورت مکمل کرلی گئی ۔ نجی ٹی وی چینل نے اپنے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ سابق وزیراعظم کی طرف سے کی گئی مشاورت میں ان کے خاندان اور پارٹی قیادت کی اعلیٰ قیادت نے نے پہلے علاج کروانے کا مشورہ دیا ہے جبکہ اس حوالے سے نوازشریف کی طرف سے قانونی ٹیم سے بھی مشاورت کی گئی جس کے بعد پارٹی ذرائع کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ وزارت خارجہ کے پاس موجود نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کی تصدیق کروائی جائے گی اور انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا جن بنیاد پر عدالت سے استدعا کی جائے گی سابق وزیراعظم نوازشریف بیمار ہیں ان کی سرجری بھی متوقع ہے جس کی وجہ سے وہ سفر نہیں کرسکتے اس لیے انہیں پیشی سے استثنیٰ دیا جائے ، وفاقی حکومت نے بھی اس کی تصدیق کروانے کی کوشش نہیں کی جس کی وجہ سے یہ مارا معاملہ لٹک گیا حالانکہ اس سلسلے میں دستاویزات جمع کروائی گئی تھیں ۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو سرنڈر کرنے کا حکم دیا گیا تھا ، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزاؤں کے خلاف نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کی جانب سے دائر اپیلوں پرسماعت کی۔ دوران سماعت محمد نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.