خاتون صحافی شاہینہ بلوچ کے قتل کا معمہ حل نہ ہوسکا
(امروز نیوز)
شاہینہ بلوچ کے قتل کا مقدمہ اس کے ماموں کی جانب سے شوہر محراب گچکی کے خلاف درج کرایاگیا ہے،فوٹو:فائل
تربت میں خاتون صحافی شاہینہ شاہین بلوچ کو کس نے قتل کیا؟ 4 روز بعد بھی معلوم نہ ہوسکا۔
خیال رہےکہ 5 ستمبر کو صحافی اور سماجی کارکن شاہینہ شاہین بلوچ کو تربت میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق شاہینہ کو زخمی حالت میں کسی نامعلوم شخص نے مقامی اسپتال منتقل کیا تھا تاہم اب تک اسے اسپتال لانے والے شخص کے بارے میں بھی پتہ نہیں چل سکا۔
صحافی اور سماجی کارکن شاہینہ شاہین بلوچ کو قتل کردیا گیا
واقعے کے بعد مقتولہ کا شوہر محراب گچکی بھی غائب ہے جسے پولیس اب تک تلاش کرنے میں ناکام ہے۔
واضح رہے کہ شاہینہ بلوچ کے قتل کا مقدمہ اس کے ماموں کی جانب سے شوہر محراب گچکی کے خلاف درج کرایاگیا ہے۔
پولیس کے مطابق کیس کی تفتیش جاری ہے اور شاہینہ بلوچ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ ایک دو روز میں ملنے کا امکان ہے جس کے بعد کیس کی تحقیقات مزید آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔