پاکستان کی جانب سے دنیا کے جدید ترین اسٹیلتھ جنگی طیاروں کی خریداری ..
(امروز نیوز)
لاہور : پاکستان کی جانب سے دنیا کے جدید ترین اسٹیلتھ جنگی طیاروں کی خریداری کا امکان، غیر ملکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق فضاء سے فضاء میں مار کرنے والے تباہ کن میزائل بھی خریدے جائیں گے، چین کیساتھ دفاعی معاہدہ کیے جانے کی صورت میں بھارت کے پاس رافیل طیاروں کا ایڈوانٹج ختم ہو جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار صابر شاکر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایک غیر ملکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور چین ایک نیا دفاعی معاہدہ کرنے پر غور کر رہے ہیں۔
اس حوالے سے دونوں ممالک کے حکام کے درمیان بات چیت جاری ہے۔ اس معاہدے کے تحت پاکستان کی جانب سے چین کا تیار کردہ جدید ترین جے 10 سی اسٹیلتھ جنگی طیارے خریدے جا سکتے ہیں۔