بلوچستان میں بجلی کے مسئلے کیلئے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے ،قدوس بزنجو

0 209

کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک) اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاہے کہ بلوچستان میں بجلی کے مسئلے کیلئے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے ،غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے زمینداروں کونقصانات کاسامنا ہوتاہے ،کیسکو کی واجبات کی ادائیگی سے متعلق حکومت سے بات کی جائیگی،حکومت بلوچستان عوامی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ ہے اور وہ عوام کی مشکلات کومدنظررکھتے ہوئے بہت جلد واجبات کی ادائیگی یقینی بنائیگی ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کیسکو چیف انجینئر محمد عارف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرصوبے بھر میں بجلی کی مجموعی صورتحال اور لوگوں کو درپیش مشکلات مسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ گھمبیر جس کے مستقل حل کیلئے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے چونکہ بلوچستان میں لوگوں کا ذریعہ معاش زراعت سے وابستہ ہے تو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے زراعت کا شعبہ تباہ ہوگا کیسکو عوام اور زمینداروں کی مشکلات کو مدنظررکھتے ہوئے اس سلسلے میں اقدامات اٹھائیں ،انہوں نے کیسکو چیف کو یقین دہانی کرائی کہ کیسکو واجبات کی ادائیگی سے متعلق حکومت سے بات کی جائیگی ،حکومت بلوچستان عوامی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ ہے اور وہ عوام کی مشکلات کومدنظررکھتے ہوئے بہت جلد واجبات کی ادائیگی یقینی بنائیگی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.