قومی ٹیم کے لیے پاور ہٹر تیار کرنا چاہتا ہوں ،عبد الرزاق

0 145

لاہور (امروز ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راونڈر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ وہ قومی ٹیم کے لیے پاور ہٹر تیار کرنا چاہتے ہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ ان کے پاس وہ تجربہ اور صلاحیتیں ہیں کہ پاکستان ٹیم کے لیے پاور ہٹرز تیار کرکے دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فہیم اشرف، حسن علی، عماد بٹ اور آصف علی کو پاور ہیٹنگ کے لیے تیار کر سکتا ہوں ، اچھا پاوور ہٹر بننے کے لیے بیٹ سوئنگ، بیلنس اور گیند پر نظر رکھنے کی بنیادی چیزیں ہیں جس پر کام کیا جائے تو اچھی ہٹنگ ہوسکتی ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل لیول میں کوچنگ میں فرق ہے، ڈومیسٹک میں گراونڈ پر زیادہ کام ہوتا ہے کیوں کہ وہاں کرکٹر کی ڈویلپمنٹ پہلی ترجیح ہوتی ہے جب کہ انٹرنیشنل میں اینالسس کی بھی اہمیت ہوتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.