اومی کرون تشویش کا باعث ہے، امریکی صدر بائیڈن

0 393

ویکسینیشن کے سبب اومی کرون سے متاثرہ افراد شدید بیمار نہیں ہوں گے،خطاب
واشنگٹن(امروز ویب ڈیسک)امریکی صدر جو بائیڈن نے کہاہے کہ کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ اومی کرون تشویش کا باعث ہے

لیکن اس سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کورونا کے پیش نظر وائٹ ہاوس میں اجلاس ہوا جس میں اسٹیٹ گورنرز اور ہیلتھ ایڈوائزرز نے شرکت کی۔اس موقع پر جو بائیڈن نے کہا کہ اومی کرون کے اثرات ابتدائی کورونا وبا کے جیسے نہیں ہیں، ویکسینیشن کے سبب اومی کرون سے متاثرہ افراد شدید بیمار نہیں ہوں گے

۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب بھی لاکھوں افراد نے ویکسین نہیں لگوائی جس سے اسپتالوں میں داخلے بڑھ سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کی نئی لہر سے نمٹنے کی تیاریاں ہیں، امریکی پریشان نہ ہوں لیکن کورونا کے بڑھتے کیسز سے چند اسپتالوں پر بوجھ بڑھ سکتا ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ انتظامیہ مفت ٹیسٹنگ کے علاوہ 50 کروڑ ٹیسٹنگ کٹس بھجوا رہی ہے، صورتحال کو دیکھتے ہوئے سخت اور تیز تر اقدامات کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.