ڈیرن سیمی کو شائقین کرکٹ یاد کرنے لگے

0 427

اسلام آباد (امروز ویب ڈیسک)ویسٹ انڈین کرکٹر اور پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے سابق کپتان و کوچ ڈیرن سیمی کو شائقین کرکٹ یاد کر نے لگے

۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کی جانب سے ڈیرن سیمی کےلئے خصوصی کارڈز بھی دکھائی دیئے ، ایک مداح نے ایک پوسٹر ا±ٹھائے تصویر شیئر کی جس میں ’مِس یو ڈیرن سیمی لالا‘ تحریر تھا۔ڈیرن سیمی کے مداح نے یہ تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی تو ڈیرن سیمی بھی اس پر ردعمل دینے سے خود کو نہ روک سکے۔جواب میں ڈیرن سیمی نے لکھا کہ وہ بھی سب کو بہت مِس کررہے ہیں

۔خیال رہے کہ پی ایس ایل کے دوران اپنی ویڈیوز اور میچ کے دوران دل کو چھو جانے والی حرکتوں کے باعث ڈیرن سیمی توجہ کا مرکز بنے رہتے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.