سچن ٹنڈولکر اپنے والدین سے اپنی منگنی کی بات کرتے ہوئے گھبرا گئے تھے
نئی دہلی (امروز ویب ڈیسک)بھارت کے سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر اپنے والدین سے اپنی منگنی کی بات کرتے ہوئے گھبرا گئے تھے۔تفصیلات کے مطابق سچن ٹنڈولکر نے اپنے کیرئیر کے شروع میں کچھ عظیم بولرز کا اتنی ہمت اور عزم کے ساتھ سامنا کیا
جس پر وہ دنیائے کرکٹ کی توجہ کا مرکز بن گئے۔مایہ ناز بلّے باز وقار یونس، وسیم اکرم، کورٹنی والش جیسے لوگوں سے خوفزدہ نہیں ہوئے تاہم اپنی منگنی کے بارے میں بات کرنے کے لیے اپنے والدین سے بات کرتے ہوئے گھبرا گئے تھے۔ٹنڈولکر نے امریکی صحافی گراہم بینسنجر کے یوٹیوب شو میں انٹرویوکے دوران انکشاف کیا کہ ا±نہوں نے اپنے گھر والوں سے منگنی کی بات کرنے کے لئے انجلی کو راضی کیا تھا۔ا±نہوں نے بتایا کہ1994 میں، جب ہم نیوزی لینڈ میں تھے
تو آکلینڈ اننگز کے بعد، ا±نہوں نے ویلنگٹن میں ایک اور عمدہ اننگز کھیلی اس لیے وہ اچھے موڈ میں تھے۔سچن نے بتایا کہ انجلی نےان کے اچھے موڈ کا فائدہ ا±ٹھاتے ہوئے ا±ن سے منگنی کرنے کے بارے میں پوچھ لیا جس پرا±نہوں نے کہا کہ انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے ۔ا±نہوں نے بتایا کہ انہوں نے منگنی کی ساری ذمہ داری انجلی کو سنبھالنے کے لیے کہا کہ دونوں فیملیز سے اس بارے میں انجلی خود بات کریں کیونکہ وہ گھر واپس نہیں جائیں گے
اور اس بارے میں اپنے والدین سے بات نہیں کریں گے۔ا±نہوں نے کہا کہ وہ اپنے والدین سے اس حوالے سے بات کرنے میں بہت عجیب محسوس کر رہے تھے، حالانکہ والدین انجلی کو جانتے تھے اور انجلی ا±ن کے گھر بھی آچکی تھی۔ خیال رہے کہ ٹنڈولکر نے تقریباً 5 سال تک انجلی کے ساتھ قریبی تعلقات میں رہنے کے بعد 1995 میں شادی کی۔ اس معروف جوڑی کے دو بچے ارجن اور سارہ ہیں۔