پاک بھارت سیریز: رمیز راجہ بھارتی بورڈ کیساتھ مثبت پیشرفت کیلئے پرامید

0 319

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز  راجہ پاک بھارت سیریز سے متعلق  بھارتی بورڈ کے ساتھ مثبت پیشرفت کے لیے  پر امید ہیں۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق دونوں ملکوں کے آفیشلز کے درمیان آئی سی سی میٹنگز کی سائیڈ لائنز  پر  ملاقات  7 سے 10 اپریل تک دبئی میں ہو گی۔

ملاقات میں 4 ملکی ٹورنامنٹ کی تجویز سمیت دیگرمعاملات پر دونوں بورڈز بات کریں گے

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی اجلاس میں  رمیز  راجہ  پاکستان آسٹریلیا سیریز سے متعلق  بریفنگ دیں گے تاہم اس  دوران بھارت سمیت  دیگر بورڈز  سے باہمی سیریز سے متعلق  بھی  بات چیت  ہوگی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین  پی سی بی بھارتی بورڈ کے ساتھ مثبت پیشرفت کے لیے پرامید ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.