کیوی کرکٹر کی شادی میں دھونی کے ڈانس کی ویڈیو وائرل

0 286

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے معروف آل راؤنڈر ڈیون کانوے کی شادی میں بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی سمیت دیگر نامور کرکٹرز کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیون کانوے انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں چنائے سپر کنگ ٹیم کی نمائندگی کرتے ہیں، کیوی کرکٹر حالیہ دنوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، ان کی شادی کی تقریب میں ایم ایس دھونی سمیت دیگر مشہور کھلاڑیوں نے شرکت کی جس میں تقریباً سب نے ہی خوب ہلا گلا کیا اور گانوں پر ڈانس بھی کرتے نظر آئے۔

چنائے سپر کنگ(سی ایس کے) نے سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کھلاڑیوں کے ڈانس کی ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں نے بھی بے حد پسند کیا اور کرکٹرز کے ڈانس کی صلاحیت کو بھی داد دی۔

ڈیون کانوے کی شادی میں نیوزی لینڈ کے کرکٹرز سمیت آئی پی ایل کے کئی کھلاڑی شریک ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.