شہباز شریف کی درخواست ضمانت ابھی دائر نہیں ہوئی، مریم اورنگزیب
اسلام آباد (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ نو ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی درخواست ضمانت کے حوالے سے ذرائع ابلاغ میں آنے والی خبروں کی تردید کر دی۔ اپنے بیان میںسابق وزیر اطلاعت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی درخواست ضمانت ابھی دائر نہیں کی گئی، اس معاملے میں ابھی قانونی مشاورت جاری ہے۔ترجمان نون لیگ مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ قانونی ماہرین کی آراء کی روشنی میں مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔