ایشین ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ: قومی ٹیم کو تاحال ویزے جاری نہ ہوسکے

0 163

لاہور : ایشین ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے قومی سائیکلنگ ٹیم کو بھارت کی جانب سے تاحال ویزے جاری نہ ہوسکے۔

ایشین ٹریک سائیکلنگ چیمپین شپ 18 تا 22 جون دہلی میں ہوگی، چیمپئن شپ میں 42 ممالک کے سائیکلسٹ ان ایکشن ہونگے، پاکستان ٹیم نے 15جون کو بھارت روانہ ہونا تھا۔

معظم خان نے کہا ہے کہ ہماری فیڈریشن کے عہدیدار اسلام آباد میں موجود ہیں، سیکرٹری پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن ویزے مل گئے تو فوری بھارت روانہ ہونگے، ہماری کوشش تھی کہ کھلاڑی ووڈن ٹریک پر ٹریننگ کریں، امید ہے ہماری ٹیم کو ایک سے دو دن میں ویزہ مل جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.