بابر اعظم کو آئی سی سی کی جانب سے خصوصی کیپس موصول

0 212

لاہور : قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو آئی سی سی کی جانب سے خصوصی کیپس موصول ہوگئیں۔

خیال رہے کہ بابر اعظم کو آئی سی سی ون ڈے اور ٹی 20 ٹیمز آف دی ایئر میں شامل کیا گیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بابر اعظم نے کیپس ملنے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ سخت محنت کا صلہ ضرور ملتا ہے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان اس وقت ون ڈے اور ٹی 20 کے نمبرون ون بیٹر ہیں، ٹیسٹ درجہ بندی میں ان کی چوتھی پوزیشن ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.