نصیر آباد: پولیس چوکی پر فائرنگ 2 اہلکار شہید

0 172

بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں نامعلوم افراد نے پولیس چوکی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں چوکی پر موجود 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

ڈی آئی جی عبدالحئی عامر بلوچ کے مطابق جعفر آباد میں چوکی مندرانی پر مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تھا۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس چوکی پر فائرنگ کر دی، جس سے وہاں موجود 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے 1 ملزم زخمی ہوا، تاہم تمام ملزمان فرار ہو گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.