سابق آئی سی سی امپائر اسد رؤف لنڈا بازار میں کپڑوں کا کاروبار کرنے لگے

0 154

 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایلیٹ پینل امپائرنگ کرنے کا اعزاز حاصل کرنے والے سابق امپائر اسد رؤف لاہور کے لنڈا بازار میں کپڑوں کا کاروبار کرنے لگے۔

کرکٹ پاکستان کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق پاکستانی امپائر اسد رؤف نے کہا کہ ’’میں اور علیم ڈار دو ہی آئی سی سی ایلیٹ پینل کے امپائر رہے اس کے بعد ابھی تک کسی پاکستانی کو وہاں تک پہنچتے نہیں دیکھا نہ ہی آئندہ ایسی کوئی امید کی جاسکتی ہے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ میرے اوپر اسپاٹ فکسنگ کے الزامات لگائے گئے تاہم کوئی ثابت نہیں کرسکا، بھارت اپنے ملک میں یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے مجھے مجرم قرار دیا جبکہ کیس لڑنے کیلئے نہ وکیل کی سہولت دی گئی نہ ویزا اور اسی طرح مجھے سیکورٹی کی بھی کوئی یقین دہانی نہیں کروائی گئی کہ میں اپنا موقف پیش کرسکوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.