آصف زرداری نے منی لانڈرنگ کیس کی اسلام آباد منتقلی کا عدالتی فیصلہ چیلنج کردیا

0 154

کراچی(امروز نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے میگا منی لانڈرنگ کیس کی اسلام آباد منتقلی سے متعلق بینکنگ کورٹ کے فیصلے کوسندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ تفصیلات کے مطابق آصف زرداری بینکنگ کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کرنے اپنے وکلا کے ہمراہ سندھ ہائیکورٹ پہنچے، اس موقع پر عدالت کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔آصف زرداری نے اپنے وکلا کے ذریعے بینکنگ کورٹ کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس کو اسلام آباد منتقل کرنے کے فیصلے کو عدالتِ عالیہ میں چیلنج کیا۔سابق صدر کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بینکنگ کورٹ کے مقدمہ منتقلی کے احکامات غیر قانونی ہیں۔پی پی صدر کی جانب سے مقدمہ اسلام آباد منتقل کرنے کے حکم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.