پاک فوج نے کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف اور ساتھی کو بحفاظت ریسکیو کرلیا

1 161

پاک فوج نے نانگا پربت چوٹی سر کرنے کے بعد لاپتہ ہونے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف اور ساتھی کو ریسکیو کر کے محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شہروز کاشف اور فضل علی کو نانگا پربت سے بحفاظت گلگت پہنچا دیا گیا، پاکستان آرمی کے ہیلی کاپٹرز نے  پھنسے ہوئے کوہ پیماؤں کو نانگا پربت بیس کیمپ سے جگلوٹ پہنچا دیا۔

دونوں کوہ پیماؤں کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی طبیعت کو اطمینان بخش قرار دیا اور کسی بھی خدشے کے پیش نظر تھوڑی دیر کی لیے نگرانی میں رکھا۔

1 Comment
  1. […] پاک فوج ترجمان کا کہنا تھا کہ علاقے کی تلاشی کے دوران عمر جاوید شہید کی لاش ورچوم سے 5 کلومیٹر دور خلافت پہاڑ کی طرف ملی۔ دہشت گردوں نے عمر جاوید کو اغوا کے فوراً بعد قتل کر دیا تھا جبکہ باقی دہشتگردوں کو پکڑنے کے لیے علاقے میں کلیرنس کا عمل جاری ہے۔ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.