مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کی خود سوزی

0 181

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نے اپنے گھر میں خود سوزی کرلی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انڈو تبتین بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کا 50 سالہ ہیڈ کانسٹیبل راجندر کمارمقبوضہ کشمیر میں ضلع پونچھ کے محلہ پوور کا رہائشی تھا۔

راجندر کمار چند روز قبل چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا جہاں اس نے خود کو آگ لگا لی۔

راجندر کمار کو شدید زخمی حالت میں پونچھ کے ضلع اسپتال لے جایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔

ایک پولیس افسر نے بتایا کہ موت ابھی تک پراسرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ خودکشی سمیت تمام زاویوں پر غور کیا جا رہا ہے۔

پونچھ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او رنجیت سنگھ راؤ نے میڈیا کو بتایا کہ ہیڈ کانسٹیبل کی موت جھلسنے کی وجہ سے ہوئی ہے، موت ابھی تک پراسرار ہے اور معاملے کی تفتیش جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.