نیشنل تھروبال اور روپ سکیپنگ کوچنگ کورس 22 جولائی سے شروع ہو گا

0 159

اسلام آباد پاکستان تھروبال فیڈریشن اور پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن کے زیراہتمام نیشنل تھروبال اور روپ سکیپنگ کوچنگ کورس 22 جولائی سے کالام میں شروع ہو گا۔

گزشتہ روز پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ کورس کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں اور کورس میں ملک بھر سے مرد اور خواتین حصہ لے رہی ہیں یہ کورس 25 جولائی تک جاری رہے گا اور کورس کے اختتام پر شرکاء میں اسناد تقسیم کی جائیں گی۔ مزید معلومات کے لئے پنجاب تھروبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رانا سجاد اکبر اور پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شارک صدیقی سے رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.