اسرائیل کا شام پرایک اور فضائی حملہ،تین فوجی ہلاک

0 135

شام نے بھی اسرائیلی حملے کا توڑ کرنے کے لیے اپنی فضائیہ کو متحرک کر دیا،شامی آبزرویٹری

تل ابیب اسرائیل نے ایک فضائی حملے کے دوران شام کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جس میں تین فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے ۔ یہ حملے جمعہ کے روز صبح سویرے کیے گئے ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات سرحدی علاقوں جنگ کو مانیٹر کرنے والے ایک ادارے نے بتائی ۔

بتایا گیا کہ دھماکے دمشق اور اس کے سرحدی علاقے میں سنے گئے۔شام میں قائم اس آبزرویٹری کے مطابق شام نے بھی اسرائیلی حملے کا توڑ کرنے کے لیے اپنی فضائیہ کو متحرک کر دیا ۔ شامی حکومت کے حامی میڈیا کا کہنا تھاکہ دشمن کے حملے کو روکا گیا۔واضح رہے 2011 سے شروع ہونے والی خانہ جنگی کے بعد سے اب تک اسرائیلی فضائیہ اپنے ہمسائے شام پر سینکڑوں حملے کر چکی ہے۔ اس کہنا ہے کہ اس کے اہداف میں شامی فوجی ٹھکانے اور حزب اللہ کے جنگجووں کو نشانہ بناتی ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ یہ حملے ایران کواپنی دہلیز پر آنے سے روکنے کے لیے بہت ضروری ہیں۔ پچھلے ماہ اسرائیلی فجائیہ نے اس طرح کے ایک حملے میں دمشق کے ائرپورٹ کو بشانہ بنایا تھے ۔ جس کے نتیجے میں کئی ہفتے تک دمشق ائیر پورٹ کا رن وے قابل استعمال نہیں رہا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.