کوچ کے بغیر ایتھلیٹس کو کامن ویلتھ گیمز میں بھیجنے پر فیڈریشن کا اعتراض
کوچ کے بغیر ایتھلیٹس کو کامن ویلتھ گیمز میں بھیجنے پر پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن نے اعتراض کردیا۔
صدر پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن اکرم ساہی کے مطابق ارشد ندیم سمیت تینوں ایتھلیٹس کے ساتھ نہ ہی کوچ اور نہ آفیشل دستیاب ہو گا، میڈلز کی امیدوں کے محور ایتھلیٹس کے ساتھ کوچ کا نا ہونا بڑی ناانصافی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نان اتھلیٹک شخص کو برمنگھم بھیج رہی ہے، وزیر بین الصوابی رابطہ سے نوٹس لینے کی درخواست کرتے ہیں۔
اکرم ساہی کے مطابق پی او اے کے اقدام کی وجہ سے ایتھلیٹس کی پرفارمنس کے ذمہ دار نہیں، پی او اے کے اس اقدام کو ہر ضروری پلیٹ فارم پر اٹھائیں گے، پی او اے پاکستان میں کھیلوں کے ساتھ ناروا سلوک جاری رکھے ہوئے ہے۔
واضح رہے کہ ایتھلیٹکس مقابلوں میں ارشد ندیم، شجر عباس اور جمشید علی پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔