کانگو میں اقوام متحدہ کی امن فوج کی مظاہرین پر فائرنگ

0 250

افریقی ملک ڈیموکریٹک رپبلک آف کانگو ( Congo ) میں اقوام متحدہ کی امن فوج کی فائرنگ سے پانچ مظاہرین افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی امن فوج (Peace Keeping Force) کی فائرنگ سے 50 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔

ایجنسی کے مطابق مظاہرین اقوام متحدہ کی امن فوج کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

مظاہرین نے اقوام متحدہ کے مشن پر دھاوا بولا تو امن فوج کے اہلکاروں نے فائر کھول دیا۔ کانگو میں دو دن سے شہری امن فوج کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

مظاہرین کا موقف تھا کہ امن فوج باغیوں اور سرکاری فورسز کے درمیان لڑائی روکنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.