بھارت: اسکول میں 30 طلباء کو ایک ہی سرنج سے ویکسین لگادی گئی

0 211

بھارت کے اسکول میں ایک ہی سرنج سے 30 طلباء کو ویکسین لگادی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ساگر کے اسکول میں ایک ہی سرنج سے 30 طلباء کو ویکسین لگانے کا واقعہ سامنے آیا ہے جس پرمحکمہ صحت کے اہلکار سے تفتیش کی جارہی ہے۔

والدین نے جب معاملہ دیکھا تو انہوں نے اسکی اطلاع اسکول انتظامیہ کو دی جس کے بعد جب ریاستی اہلکار اسکول پہنچ گئے۔

ہیلتھ اہلکار جتیندر رائے نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں محکمہ صحت کی طرف سے صرف ایک سرنج دی گئی تھی اور وہ صرف احکامات پر عمل کررہے تھے۔

محکمہ صحت نے اسکے خلاف لاپرواہی کا مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ ویکسینیشن مہم کیلئے سامان بھیجنے کے ذمہ دار اہلکار کے خلاف بھی انکوائری شروع کردی گئی ہے۔

اپوزیشن جماعت کانگریس کے ترجمان نے مطالبہ کیا ہے کہ ریاست کے وزیر صحت کو اس واقعے پر استعفیٰ دے دینا چاہیے، بھارتی حکومت نے آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر جولائی کے مہینے میں تمام شہریوں کے لیے 75 دن کے مفت کوویڈ بوسٹر ڈوز پروگرام کا اعلان کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.