بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
بھارت ( India ) کی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں دو پائلٹ ہلاک ہوگئے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق بھارت کی ریاست راجستھان کے علاقے بارمر میں تربیتی طیارہ ( Mig 21 ) گر کر تباہ ہوا۔
دو سیٹوں والے مگ 21 تربیتی طیارے نے راجستھان کی اترلائی ایئربیس سے اڑان بھری اور رات 9 بج کر 10 منٹ پر گاؤں میں گر کر تباہ ہوگیا اور طیارے میں سوار دونوں پائلٹس موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
جائے وقوعہ کی تصاویر میں تباہ حال طیارے کے ملبے سے نکلتے شعلوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ واقعے کے بعد بھارتی ایئرفورس ( IAF ) نے جہاز گرنے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔
بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل وی آر چوہدری سے بھی حادثے کے متعلق رابطہ کیا ہے۔
بھارتی فضائیہ کی جانب سے بھی حادثے پر ٹوئٹ پوسٹ کی گئی۔