ايڈولف ہٹلر کی گھڑی گيارہ لاکھ ڈالر ميں نيلام

0 172

ايڈولف ہٹلر کی گھڑی گيارہ لاکھ ڈالر ميں نيلام ہوگئی۔

امريکی رياست ميری لينڈ ميں ہوئی نيلامی کی تقريب کے دوران دلچسپ بات يہ تھی کہ نازی ليڈر ہٹلر کی گھڑی کی بولی لگانے والا شخص نامعلوم ہے، اِس نيلامی پر يہودی رہنماؤں نے شديد اعتراض کيا، یہ گھڑی ہٹلر کو 1933 میں جرمن چانسلر بننے کے بعد اُس کی سالگرہ پر کسی نے تحفے میں دی تھی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق نازیوں کے نشان والی گھڑی کو امریکا کی ریاست میری لینڈ کے الیگزینڈر ہسٹروریکل آکشنز میں ہونے والی ایک نیلامی میں ایک نامعلوم شخص نے 11 لاکھ ڈالر میں خریدا، گھڑی کی نیلامی کے حوالے سے 20 لاکھ سے 40 لاکھ ڈالر کا اندازہ لگایا گیا تھا تاہم گھڑی صرف 11 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوئی۔

نیلام گھر میں گھڑی سے متعلق رکھی گئی معلومات میں بتایا گیا ہے کہ جب 1945 میں فرانس کے 30 فوجیوں نے ہٹلر کی رہائش گاہ پر حملہ کیا تو وہ یہ گھڑی ایک نشانی کے طور پر ساتھ لے گئے جس کے بعد اس گھڑی سے متعلق قیاس کیا جاتا ہے کہ اسے متعدد بار نیلام کیا گیا اور یہ کئی نسلوں سے ہوتی ہوئی یہاں پہنچی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.