بھارت میں ایک بار پھر انسانیت شرمسار

0 169

بھارت میں ایک بار پھر انسانیت شرمسار ہوگئی، ایمبولینس نہ ملنے پر بیٹے ماں کی لاش موٹرسائیکل پر لے جانے پر مجبور ہوگئے۔

مدھیہ پردیش میں والدہ کی موت پر بیٹوں کو لاش لے جانے کیلئے ایمبولینس نہ دی گئی تو وہ لاش کو لکڑی سے باندھ کر موٹر سائیکل پر لے گئے اور لاش کے ساتھ تقریباً 80 کلومیٹر کا سفر کیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ جب انکی والدہ کی موت ہوئی تو بیٹے لاش گھر لے جانے کے لیے میڈیکل کالج میں مارے مارے پھرتے رہے لیکن کوئی ایمبولینس نہیں مل سکی۔

بیٹوں نے پرائیویٹ گاڑی والے سے بات کی تو اس نے 5 ہزار روپے مانگے، پیسے نہ ہونے پرانہوں نے اسپتال کے باہر سے 100 روپے کی ایک لکڑی کی پٹی خریدی اور ماں کی لاش کو اس سے باندھا اور اسے موٹر سائیکل پر رکھ کر شہڈول سے 80 کلومیٹر دور انوپ پور تک کا سفر طے کیا۔

اس واقعے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں جس پر لوگ مختلف انداز میں تبصرے کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.