آدھے سے زیادہ برطانیہ میں خشک سالی کا خطرہ ہے، محکمہ ماحولیات

0 132

آدھے سے زیادہ برطانیہ میں خشک سالی کا خطرہ ہے، محکمہ ماحولیات نے خبردار کردیا۔

قومی خشک سالی گروپ جو حکومتی وزراء اور دیگر متعلقہ تنظیموں پر مشتمل ہے نے جمعہ کو اعلان کیا کہ شدید گرمی اور خشک موسم برطانیہ میں پانی کی فراہمی پر شدید دباؤ ڈال رہے ہیں، ملک کے 14 علاقوں میں سے آٹھ سرکاری طور پر خشک سالی کا شکار ہیں۔

گروپ کے چیئر ہاروی بریڈشا نے کہا کہ موجودہ بلند درجہ حرارت جس کا ہم سامنا کر رہے ہیں اس نے جنگلی حیات اور ہمارے آبی ماحول پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔

ملک میں کشتی رانی کیلئے نہروں کو بند کرنے جنگلی حیات کے تحفظ جیسے اقدامات کا امکان ہے، قحط سالی سے ہرٹس اینڈ نارتھ لندن، ایسٹ اینگلیا سمیت کینٹ اینڈ ساؤتھ لندن، ایسٹ مڈلینڈز متاثر ہورہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.