پی ٹی آئی جلسے کے باعث پنجاب سوئمنگ چیمئن شپ ملتوی

0 182

تحریک انصاف کے لاہور جلسے کيلئے سوئمنگ مقابلے ملتوی کردئیے گئے۔

جلسے کرو کھیلوں کو بند کرو، بین الاقوامی کھلاڑی کے لاہور جلسے کے لئے پنجاب میں سوئمنگ مقابلے ملتوی کردئیے گئے ہیں۔

لاہور میں جشن آزادی پنجاب ایج سوئمنگ چیمپئن شپ شیڈول تھی، جسے اب تحریک انصاف کے جلسے کی وجہ سےملتوی کردیا گیا ہے۔

سوئمنگ چیئمئن شپ میں حصہ لینے والے ممبران کو میسج کرکے سوئمنگ کمپلیکس آنے سے منع کيا گيا ہے اور کچھ ہی گھنٹوں میں ممبران کو مطلع کیا گیا کہ 12 اگست کو شیڈول جشن آزادی ایج چیمپئن شپ ملتوی کردی گئی۔

میسجز کی کاپی سماء کو موصول ہوگئی ہے، جس کے مطابق ایج گروپ سوئمنگ چیمپئن شپ اب اتوار کو منعقد کروائی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.