معمولی قلبی اسکین ڈیمینشیا کی قبل از وقت پیش گوئی کرسکتا ہے، تحقیق

0 121

میری لینڈ ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دل کے معمولی سے اسکین سے کسی بھی شخص کے آئندہ 10 سالوں میں ڈیمینشیا میں مبتلا ہونے کے متعلق پیش گوئی کی جا سکتی ہے۔

امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں قائم جان ہوپکنز یونیورسٹی کی رہنمائی میں کی جانے والی تحقیق میں محققین کو معلوم ہوا کہ بڑی عمر کے افراد جن کے دل کے بائیں ایٹریم میں مسائل تھے ان کے ڈیمینشیا کے مرض میں مبتلا ہونے کے امکانات 30 فی صد زیادہ تھے۔ اس بیماری کے لاحق ہونے کے امکانات دل کے مسائل کی علامات ظاہر نہ ہونے کے باوجود بھی موجود تھے۔تحقیق کے مطابق یہ اسکین عموما صرف ان لوگوں کے لیے استعمال کیا جاتے ہے جن کے دل کے مرض میں مبتلا ہونے کا شبہ ہوتا ہے یا وہ دل کے مریض ہوتے ہیں۔ ایسا کرنا اس بات کی نشان دہی کرنے میں مدد دے سکتا ہے کہ کس شخص کو ڈیمینشیا لاحق ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

بایاں ایٹریم آکسیجن کا حامل خون دماغ سمیت دیگر اعضا تک پہنچاتا ہے۔ اگر اس خانے میں کوئی مسئلہ ہوگا تو اس سے دماغ کو خون کی ترسیل میں کمی واقع ہوگی جس کے سبب ڈیمینشیا لاحق ہوسکتا ہے۔ایٹریل کارڈیو پیتھی مختلف حالتوں کے لیے استعمال ہونے والی ایک اصطلاح ہے جو بائیں ایٹریم کو باقاعدگی سے کام کرنے میں مسئلہ کرسکتی ہے۔ یہ حالت فالج اور دل کی بیترتیب دھڑکن کا سبب ہوسکتی ہیں اور ان دونوں پیچیدہ کیفیات کا تعلق بھی ڈیمینشیا کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔تحقیق میں محققین کا کہنا تھا کہ اس دریافت سے نئے طبی لائحہ عمل معلوم کیے جا سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.