کرکٹر گوتم گھمبیر نے انتہا پسند جماعت بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی

0 129

گوتم گھمبیر 2007 کا ٹی 20 ورلڈ کپ اور 2011 کا ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کا حصہ تھے
نئی دہلی (امروز نیوز)بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر گوتم گھمبیر نے انتہاپسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔امکان ہے کہ گوتم گھمبیر بھارت کے آئندہ انتخابات میں نئی دہلی کی سات نشستوں میں سے کسی ایک پر بی جے پی کے امیدوار ہوں گے۔گھمبیر نے بی جے پی میں شمولیت کا اعلان بی جے پی کے وزراءکی موجودگی میں نئی دہلی میں پریس ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔گوتم گھمبیر 2007 کا ٹی 20 ورلڈ کپ اور 2011 کا ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کا حصہ تھے اور انہیں حال ہی میں بی جے پی کی حکومت نے پدماسری ایوارڈ بھی دیا۔سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہاکہ انہوں نے بی جے پی میں شمولیت کا فیصلہ وزیراعظم نریندرا مودی کے وڑن سے متاثر ہو کر لیا۔انہوں نے کہا کہ وہ بی جے پی کا حصہ بننا اپنے لیے اعزاز سمجھتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.