میانمار کا روس سے تیل درآمد کرنے کا فیصلہ، ستمبر میں پہلی کھیپ پہنچے گی

0 180

ینگون میانمار نے بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر روس سے تیل درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات میانمار کی فوجی جنتا کے ترجمان نے بتائی۔میانمار کے روس کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں کیونکہ دونوں ہی ممالک مغربی ملکوں کی طرف سے عائد پابندیوں کی زد میں ہیں۔

روس اپنے تیل کو فروخت کرنے کے لیے نئے ممالک تلاش کر رہا ہے کیونکہ ممکنہ طور پر رواں سال کے آخر تک اس کے سب سے بڑے خریدار یورپ میں روس سے تیل درآمدات پر پابندی لگ جائے گی۔میانمار کے فوجی ترجمان زا من تن نے کہا کہ ہمیں روس سے تیل درآمد کرنے کی اجازت مل گئی ہے اور یہ تیل معیاری ہونے کے ساتھ ساتھ کم قیمت ہے۔ترجمان نے بتایا کہ فوجی جنتا چیف من آنگ نے پچھلے مہینے دورہ روس میں تیل درآمدات سے متعلق بات چیت کی تھی۔

میانمار کی جانب سے ملک میں تیل کے کنوں کی تلاش کے لیے چین اور روس کے ساتھ مشترکہ طور پر کام کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔پچھلے ہفتے میانمار کے مختلف شہروں میں پیٹرول کی قلت کے باعث پیٹرول پمپس بند بھی ہوئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.