ہماچل پردیش میں مون سون بارشیں اور سیلاب، 15 افراد ہلاک

0 178

شملہ بھارت کی شمالی ریاست ہماچل پردیش میں مون سون کی شدید بارشوں کے نتیجے میں ہمالیہ کے دامن کے قریب سیلاب اورلینڈسلائیڈنگ کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت کے شمالی علاقوں میں سیلاب کے نتیجے میں مٹی کے تودے اور پتھریلی چٹانیں گرنے کے واقعات عام ہے اور وہ مون سون کے موسم میں وسیع پیمانے پر تباہی کا سبب بنتے ہیں۔ایک سرکاری بیان کے مطابق شمالی ریاست ہماچل پردیش کے ضلع منڈی میں سیلابی ریلے میں دو گھربہ گئے اورآٹھ افراد ہلاک ہو گئے ۔اس ریاست کے دوسرے علاقوں میں مٹی کے تودے اور پتھرگرنے اور سیلاب سے سات مزید افراد ہلاک ہوئے ۔

ٹیلی ویژن کی فوٹیج میں قریبی ضلع کانگڑا میں سیلاب سے بہ جانے والے ریلوے کے پل کا کچھ حصہ دکھایا گیا ہے۔ایک اور ضلع حامی پور میں سیلابی ریلے کے بعد 19 افراد چھتوں پر پناہ لینے پر مجبور ہوگئے اور وہ وہیں کئی گھنٹے تک پھنسے رہے تھے تاآنکہ انھیں ہنگامی امدادی ٹیموں نے آکربچایا۔سیلاب سے بدترین متاثرہ اضلاع میں اسکول بند کر دیے گئے ۔خوب صورت قدرتی مناظرسے بھرپور ریاست ہماچل پردیش اپنے برف سے ڈھکے پہاڑوں کے لیے مشہور ہے اورایک مقبول سیاحتی مقام ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.