جوہری معاہدے کی بحالی خامنہ ای کی قاتل حکومت کو مضبوط کرے گی،پومپیو

0 140

واشنگٹن سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کر کہا ہے کہ جو بائیڈن انتظامیہ کی ایرانی جوہری معاہدے کی بحالی قاتل خامنہ ای کی حکومت کو مضبوط کرنا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے اپنے ٹویٹر اکانٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ویانا سے آنے والی خبریں بہت پریشان کن ہیں کیونکہ بائیڈن کی ٹیم ناکام ایران معاہدے کو بحال کرنے کے قریب ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ پہلے بائیڈن طالبان کو واپس لائے اور اب وہ خامنہ ای کی قاتل حکومت کو بااختیار بنا رہے ہیں۔امریکا کی قومی سلامتی کونسل نے منگل کو قبل ازیں اعلان کیا تھا کہ تہران نے حساس فائلوں میں رعایت دی ۔لیکن ایک سینئر امریکی اہلکار نے زور دے کر کہا کہ ابھی تک نئے جوہری معاہدے تک پہنچنے کا امکان واضح نہیں ہے۔

اس اہلکار نے جس نے معاملے کی حساسیت کے پیش نظر اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کی مزید کہا کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان خلیج اب بھی موجود ہے۔تاہم انھوں نے ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا کہ تہران نے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے بعض بنیادی شرائط کو ترک کر دیا ہے۔ان میں بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی تحقیقات کو ختم کرنے کی شرط کو ترک کرنا بھی شامل ہے۔درایں اثنا یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا کہ جوہری مذاکرات میں حصہ لینے والے بیشتر ممالک نے یورپی متن یا تجویز سے اتفاق کیا ہے۔انہوں نے اسپانوی ٹیلی ویژن کے ساتھ ایک انٹرویو میں مزید کہا کہ ان میں سے اکثر متفق ہیں، لیکن میرے پاس ابھی تک امریکا کی طرف سے کوئی ردعمل نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.