جاپان کے نرسنگ ہوم میں کمسن بچوں کو ملازمتیں ملنے لگیں
جاپان میں نرسنگ ہوم نے کمسن بچوں کو ملازمت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق جاپانی شہر کیٹاک یوشہو میں نرسنگ ہوم نے بزرگوں کا دل بہلانے اور انھیں خوش رکھنے کے لیے کمسن بچوں کو ملازمت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان بچوں کی عمریں 4 برس سے کم ہونگی اور انھیں معاوضے میں فارمولا ملک (دودھ) اور نیپی ملیں گے۔
یہاں آنے والے بچوں کے والدین ایک راضی نامے پر دستخط کریں گے کہ جس کے تحت وہ جب چاہیں نرسنگ ہوم آسکیں گے۔
اس معاہدے میں یہ بھی درج ہے کہ بچوں کو جب بھوک لگے گی،نیند آئے گی اور ان کے موڈ کو دیکھتے ہوئے وہ چھٹی کرسکتے ہیں۔
نرسنگ ہوم کے صدر کیمی گونڈو نے بتایا کہ اب تک 30 بچوں کو یہاں ملازمت دی گئی ہے ۔ نرسنگ ہوم میں 100 سے زائد بزرگ موجود ہیں جن کی عمریں 80 برس سے زائد ہیں۔
انھوں نے مزید بتایا کہ اس منفرد فیصلے کے اب تک حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں اور یہاں موجود بزرگوں نے بچوں کے ساتھ خوشی کا اظہار کیا ہے۔