محمد رضوان کو کیوں نظر انداز کیا، صارفین کرک انفو کے اسکواڈ پر برہم

0 186

ایشیاکپ کے اختتام پر کرکٹ کی ویب سائٹ کرک انفو نے اپنی ٹیم بنائی ہے جس میں آئی سی سی ٹی20 رینکنگ کے ٹاپ بیٹر محمد رضوان کو نظر انداز کردیا گیا ہے۔

کرک انفو نے اپنی ٹیم منتخب کی ہے جس میں پاکستان کے تین کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جن میں محمد نواز، حارث رؤف اور نسیم شاہ شامل ہیں تاہم بیٹنگ میں کسی پاکستانی بیٹر کو اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔

ایشیاکپ کے اختتام پر کرک انفو کے اعلان کردہ اسکواڈ میں داسن شناکا کو کپتان، کوشل مینڈس اوپنر، رحمان اللہ گرباز، ویرات کوہلی، ابراہیم زادران، بھانوکا راجاپکسے، واہندرو ہسرانگا، محمد نواز، بھنیشور کمار، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔

دوسری جانب شائقین کرکٹ کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد نواز کو اسکواڈ کا حصہ نہ بنانے پر کرک انفو کے اسکواڈ پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ ایونٹ میں محمد نواز اور حارث رؤف نے 8، 8 جبکہ نسیم شاہ نے 7 وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.