بھارتی ٹیم کو بقیہ دو میچوںمیں بھی شکست دے کر ٹی ٹونٹی سیریز کلین سویپ کریں گے، کیمرون گرین

0 143

ناگپور  آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر کیمرون گرین نے کہا ہے کہ میزبان بھارتی ٹیم کو تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے بقیہ دو میچوں میں بھی شکست دیکر سیریز کلین سویپ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مہمان ٹیم کو ابتدائی ٹی ٹونٹی میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دینے کے بعد ان

کی ٹیم کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ کے لئے حکمت عملی تیارکر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔بھارت کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی

میچ میں مین آف دی میچ کا اعزاز پانے والے 23سالہ کیمرون گرین نے کہا کہ وہ میزبان ٹیم کے خلاف پہلے میچ کی طرح دوسرے میچ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور بھارتی ٹیم کے خلاف دوسرے ٹی

ٹونٹی میچ میں شرکت کے لئے بے تاب ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مشن کلین سویپ کے مقصد کے حصول کے لئے ان کی ٹیم کو تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا بین الاقوامی ٹی 20 میچ

23 ستمبر کو ودربھ کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم، ناگپور میں کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 25 ستمبر کو حیدرآباد میں شیڈول ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.