خراب پرفارمنس پر شوہر بھی تنقید کرتے ہیں، کائنات امتیاز

0 150

خراب پرفارمنس پر شوہر بھی تنقید کرتے ہیں، کائنات امتیاز

 پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل رانڈر کائنات امتیاز نے کہا ہے کہ اچھا نہ کھیلنے پر شوہر بھی تنقید کرتے ہیں تاہم وہ میری بہت حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں۔

ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ عام فینز کی طرح شوہر بھی چاہتے ہیں کہ پاکستان ٹیم تسلسل کے ساتھ کھیلے، ٹیم کی خراب پرفارمنس پر میرے شوہر کو باتیں سننا پڑتی ہیں۔کائنات امتیاز نے کہا کہ اگر یہ سوال شادی شدہ ویمن کرکٹر سے پوچھا جاتا ہے کہ انہیں کوئی مسئلہ تو نہیں تو یہ سوال لڑکوں سے بھی پوچھا جانا چاہیے کیونکہ شادی کے بعد زیادہ تر کرکٹرز کھیل رہے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شادی شدہ ہونے کی وجہ سے مجھے تو کسی مشکل کا سامنا نہیں ہے، میں سمجھتی ہوں کہ کھیل میں شادی شدہ ہونے کا مسئلہ صرف لڑکیوں کو ہی نہیں لڑکوں کو بھی ہو سکتا ہے، فیملی کی سپورٹ بہت ضروری ہے، چاہے وہ لڑکا ہو یا لڑکی۔خاتون کرکٹر نے بتایا کہ مجھے والدین نے بہت سپورٹ کیا اور ان کی وجہ سے ہی میں کرکٹر بنی، شادی کے بعد اب سسرال میں حوصلہ افزائی مل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری فیملیز سے درخواست ہے کہ لڑکیوں کو سپورٹ کریں، فیملیز اگر سپورٹ نہیں کریں گی تو لڑکیاں کھیل کی طرف نہیں آئیں گی۔کائنات امتیاز نے کہا کہ ایشیا کپ پاکستان میں لانے کا ہدف ہے، اس وقت ایک ہی مائنڈ سیٹ ہے اور وہ یہ کہ تسلسل کے ساتھ کھیلنا ہے، اس وقت ٹیم میں تسلسل کی کمی ہے۔انہوں نے کہا کہ انفرادی طور پر تو کئی کھلاڑی اچھا پرفارم کر رہی ہیں لیکن ٹیم کی مجموعی کارکردگی میں تسلسل کا فقدان ہے، اس لائن کو کراس کرنا ہے۔کائنات امتیاز نے کہا کہ شکست پر ہم خواتین کرکٹرز کو بھی مایوسی ہوتی ہے، ہم ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں، تنقید کو پازیٹو لیتی ہیں اور اچھا کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔واضح رہے کہ کائنات امتیاز ان دنوں لاہور کنٹری کلب مریدکے میں ویمن ایشیا کپ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.