کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں، مگر ٹیم انتظامیہ نظر انداز کررہی ہے، عمر اکمل

0 140

 لاہورقومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلےباز عمر اکمل نے سابق کرکٹر اور چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے ملاقات کی درخواست کردی۔

نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں عمر اکمل نے انکشاف کیا کہ وہ کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں لیکن ٹیم انتظامیہ انہیں بغیر کسی وجہ کے نظر انداز کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ چیئرمین رمیز راجہ سے “چند چیزوں” پر بات کرنا چاہتے ہیں۔

عمر اکمل کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے سال 2020 میں تمام کرکٹ سرگرمیوں سے روک دیا تھا لیکن بعدازاں پابندی کو کم کرکے 2021 میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجاازت دی تھی۔

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر کو پاکستان سپر لیگ کے دوران اسپاٹ فکسنگ کی اطلاع نہ کرنے پر معطل کیا گیا تھا، جس پر انہوں نے معافی بھی مانگی تھی جبکہ اینٹی کرپشن پر لیکچرز بھی دیئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.