عامر کا ٹیم کےلئے نیک خواہشات کا اظہار

0 119

اسلام آباد (امروز نیوز) ورلڈ کپ 2019سے باہر محمد عامر نے ٹیم کے کھلاڑیوں اور انتظامیہ کےلئے نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انشاءاللہ ٹرافی پاکستان آئے اور اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد عامر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ انگلینڈ کیخلاف ٹیم میں شامل کیے جانے پر شکر گزار ہوں، انشاءاللہ سو فیصد کارکردگی دکھاو¿ں گا۔عامر نے ورلڈ کپ 2019 کی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ”انشاءاللہ ٹرافی پاکستان آئے ، اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں“۔دوسری جانب عامر کی اہلیہ نرجس نے ان کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ” اللہ تعالیٰ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہے، وہ سب سے بہترین منصوبہ ساز ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.