کرکٹر وسیم اکرم کا بیٹا مکسڈ مارشل آرٹس فائٹر بن گیا

0 176

سابق پاکستانی آل راؤنڈر وسیم اکرم کے صاحبزادے تیمور اکرم مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے ) فائٹر بن گئے۔ 

وسیم اکرم نے دبئی میں نمائندہ ’’کرکٹ پاکستان‘‘ کو بتایا کہ تیمور نے گزشتہ دنوں ایک فائٹ میں بھی حصہ لیا تھا، وہ امیچر ایم ایم اے فائٹر ہے۔

ایک سوال کے جواب میں وسیم اکرم نے بتایا کہ میرا بیٹا امریکا میں ہی رہا ہے، وہاں کرکٹ زیادہ نہیں ہوتی، ویسے بھی میں نے اپنے بچوں کو مرضی کی زندگی گزار نے کا حق دیا ہے، وہ فائٹر بننا چاہتا ہے تو ضرور بنے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.