پتوکی میں اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والی نو عمر لڑکی سے مبینہ زیادتی

0 117

قصور پتوکی میں اینٹوں کے بھٹے پرکام کرنے والی16سالہ لڑکی سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی آرکے مطابق ملزم وارث زبردستی لڑکی کوگھرلے گیا اورزیادتی کی.والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ایف آئی آر کے متن میں بیان کیا گیا کہ اوباش نوجوان نے بھٹہ پر کام کرنے والی 16 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ ملزم وارث علی اپنے گھر کے باہر کھڑا تھا میری بیٹی پاس سے گزری تو زبردستی اپنے گھر لے گیا۔میری بیٹی کے ساتھ زبردستی زنا بالجبر کیا ،شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس تھانہ صدر پتوکی نے موقع پر پہنچ کر والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.