ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن منتقلی سے متعلق سماعت ملتوی
اسلام آباد (امروز نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی و دیگر قیدیوں کی وطن منتقلی سے متعلق سماعت غیر معینہ مدت تک کےلئے ملتوی کر دی گئی ۔ بدھ کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور بیرون ممالک قید دیگر قیدیوں کی وطن منتقلی سے متعلق دائر درخواست پر سماعت جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ۔ڈاکٹر فوزیہ نے التوا کےلئے درخواست دائر کی تھی جس کے بعد عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت کےلئے ملتوی کر دی ۔